ارجہ(راجہ طاہر رشید)وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی کا رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ کا اچانک دورہ۔مختلیف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ کے سٹاف کو بہترین کارکردگی پر سراہا۔جبکہ کوتائی برتنے والے سٹاف ممبرز کو وارننگ دی۔دو ہفتے میں تمام معاملات کو درست کیا جائے۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ صغیر احمد خان،راجہ امجد عارف،راجہ عامر نواز،راجہ طاہر رشید،راجہ ارشد محبوب و دیگر بھی موجود تھے اور رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی،ادویات کی کمی،لیبارٹری ٹیسٹ کی عدم دستیابی سمیت مختلیف مسائل کی نشاندئی کی۔وزیر صحت ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی نے سٹاف سے تفصیلی بریفنگ لی اور رورل ہیلتھ سنٹر کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا
۔ وزیر صحت ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی نے ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لیے فوری عملی اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم کمیونٹی کے ساتھ مل کر باقی مسائل بھی جلد حل کریں گے۔اپنے فرائض سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔جو کام نہیں کرے گا وہ اپنے آپ کو نوکری سے فارغ سمجھے۔دو ہفتے بعد دوبارہ معائنہ کے لیے آؤں گا کسی کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔شکایت کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی قسم کی ریاہت نہیں برتی جائے گی۔وزیر صحت ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی نے ہسپتال عملے کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا وہ مریضوں کو بہتر سہولیات فاہم کریں۔انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ سمیت گردونواح کے علاقوں کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔دو اضلاع کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔دور دراز سے آنے والے مریضوں کو صحت کی بنیادوں سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔