سابق وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم نے فاروق حیدر یدر خان کیخلاف بیان کی تردید کردی

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان نے سابق وزیر اعظم راجہ فاوقi حیدر خان کے خلاف اپنے حوالے سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایسے عمل کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بعض شر پسند عناصر اپنی خفت مٹانے کے لیے میرے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اتنا بزدل آدمی نہیں کہ پیٹھ پیچھے بات کروں اللہ نے مجھے منہ پر بات کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔مجھے اگر کوئی مسلہ ہو تو میں بڑے سے بڑے آدمی ہے منہ پر بات کرنے کی جرات رکھتا ہوں راجہ فاروق حیدر خان کے دور حکومت میں آزاد کشمیر میں نمایاں ترقی ہوئی اور مسلہ کشمیر عالمی عالمی سطح ہر اجاگر ہوا۔ ان کی حکومتی خدمات کو عوام تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر خان آزاد کشمیر کے نڈر رہنماء ہیں میں ان کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں۔ اگر ان سے کوئی گلہ ہو گا تو ان کے گھر بیٹھ کر ان سے کر سکتا ہوں۔ مجھے عوام میں باتیں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ جو عناصر اپنی خفت مٹا۔ے کے لیے میرے حوالے سے ایسی سازشیں کر رہے ہیں حلقہ کھاوڑہ میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ حلقہ کھاوڑہ کے عوام نے مجھے بے پناہ محبت سے نوازا اور میں نے کبھی اپنے حلقہ کے عوام کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کیا۔آزاد کشمیر بھر کے عوام میرے بارے میں جانتے ہیں کہ میں نے کس طرح باوقار سیاست کی۔ انھوں نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ کے عوام فیصلہ کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور آمدہ انتخابات میں بھی میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتمادکریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ کے عوام انتخابات کی تیاری کریں ازاد کشمیر میں جلد انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔ کھاوڑہ کے لوگ ازاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مل کر میاں نواز شریف کی قیادت میں ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداء کریں گے اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے 2021 میں سلسلہ ٹوٹا تھا۔ میں اور میرا خاندان حلقہ کھاوڑہ اور ریاست کے عوام کی خدمت کا کام کرتا رہے گا۔