نیو سحر فاؤنڈیشن آذاد کشمیر اور یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر کے باہمی اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس کا انعقاد

مظفرآباد(راجہ عثمان سلیمان)نیو سحر فاؤنڈیشن آذاد کشمیر اور یونیورسٹی آف آذاد جموں کشمیر کے باہمی اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی چئیرمین نیو سحر فاؤنڈیشن آذاد کشمیر راجہ وسیم خان تھے۔ کانفرنس میں ایمرائٹس پروفیسر ڈاکٹر رستم خان. ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی ممبران کی کثیر تعدادموجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ چیرمن نیو سحر فاونڈیشنراجہ وسیم خان کا کہنا ہے تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اس وقت ایک عالمی مسلہ بن چکی ہیں اگر ہم ان پر کنٹرول حاصل کرنا چاھتے ہیں تو ہمیں اپنی ساری توجہ ریسرچ و ڈویلپمنٹ پر مرکوز کرنی ہوگی.انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر کنٹرول نہ کیا گیا تو آنےوالی نسلیں اس کا حساب دیں گی۔ یہ عالمی مسٸلہ ہے اور کوٸی ایک خطہ بھی اس سے متاثر ہو گا تو اس کا نقصان تمام دنیا کو اٹھانا پڑے گا۔یہ ممکن نہیں کوٸی ایک ملک اس نقصان سے دو چار ہو بلکہ پوری دنیا یکساں طور پر اس سے متاثر ہو گی۔ اس لیے تمام دنیا کو مل کراس پر قابو پانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کا خاص طور پر یہ زمہ داری ہے کہ وہ اس مسٸلہ کے حل کے لیے چھوٹے ممالک کی معاونت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلي کے مسٸلے کے حل کے لیے ریسیرچ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔