کراچی ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن نے کٸی انقلابی اقدامات اٹھاۓ۔ مشتاق منہاس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔محترمہ مریم نواز کو شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین باغ تشریف لانے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سردار شیراز نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے مسلم لیگ ن ن ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ضمنی انتخاب میں مشتاق منہاس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد دوبارہ حکومت بناۓ گی۔پارٹی کی مضبوطی کے لیے قیادت نے جو بھی زمہ داری دی وہ بھرپور طریقے سے پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔باغ کےلوگ کارکردگی کی بنیاد پر مشتاق منہاس کو کامیاب کرواٸیں گے۔اہلیان باغ اپنی محبوب قاٸد کا بھرپور استقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں ترقی کے جال بچھاۓ۔ آزاد کشمیر میں بھی کٸی انقلابی اقدامات اٹھاۓ گے۔ نواز شریف نے ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ غیرملکی دباٶ کے باوجود سی پیک جیسے انقلابی منصوبے پاکستان میں لاکر ملک کو ترقی کی راہ میں ڈالنے کی کوشش کی۔سرارشیراز نے مزید کہا کہ سابقہ انتخابات میں ایک سوچی سمجھی سازش کے زریعے مسلم لیگ ن کی یقینی کامیابی کو ہار میں بدل دیا۔بہت جلد میاں محمد نوازشریف پاکستان آکر سیاست میں فعال کردار ادا کریں گے۔ باغ سےمسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرےگی۔