رنگلہ (نمائندہ خصوصی)، راجہ لطیف شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کاشمر ڈیبیٹنگ کلب KDC کے زیر اہتمام آل آزاد کشمیر تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، حلقہ دہیرکوٹ سمیت آزاد کشمیر بھرکے مختلف سکولوں کےبچوں نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیا ،تقریب کے مہمان خصوصی حلقہ دہیرکوٹ کی ہردلعزیز شخصیت، معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ شہباز خان ٹاون کونسلر دہیرکوٹ تھے، اس خوبصورت پروگرام میں آزاد کشمیر کے طول و عرض سے شعبہ تعلیم سے وابستہ مرد و خواتین اساتذہ کرام، پروفیسر ، شعراء حضرات کے علاوہ سکولز کے بچوں، بچیوں کی کثیر تعداد بھی موجود رہی،بزرگ رہنما قاری سکندر حیات سماجی رہنما راجہ ارشد ، اسرار عباسی کونسلر مکھیالہ، معروف صحافی راجہ مہتاب اشرف صاحب ،سجاد عباسی ،راجہ عثمان صاحب، صحافی راجہ طاہر اسلم، نےخصوصی شرکت کی، اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ شہباز خان نے KDC کے ممبران اور آرگنائزرز کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی کہ دہیرکوٹ جیسی تاریخی سرزمین پر پروگرام کا انعقاد کروا کر بچوں کی تعلیمی و تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث بھی بنے اور مستقبل کے معماروں کو ایک درست سمت پر گامزن کرنے کی کوشش کی، مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہئے، تاکہ آنے والے وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے، مہمانوں نے مقابلہ میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور مبارکباد پیش کی۔