نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کو واپس لے‘نعمان اعوان زرگر

مظفرآباد(ویب ڈیسک)سابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ۔غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس چکے ہیں۔حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔حکمران اپنے من مرضی کے فیصلے عوام پر ٹھونس رہے ہیں ۔کیا غریب عوام کو جینے کا حق نہیں۔قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا۔ملکی معیشت کو مستحکم بنایا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی۔آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں۔بیروزگاری میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ۔پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں اٹھائے پھر رہے ہیں انہیں روزگار نہیں مل رہا ۔نت نئے تجربے کر کے ملک کو تباہی پر لا کھڑا کر دیا ۔ملک میں انصاف ناپید ہے ۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سمیت لیگی قیادت پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا کر انہیں جیلوں میں پابند سلاسل رکھا۔آج اگر ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ملکی معیشت تباہ ہے تو اس کا ذمہ دار عمران نیازی ہے ۔جو صرف انتقامی کارروائیوں میں مصروف رہا اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے حق اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ عوام کو اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ۔عوام کے پاس بہترین عوامی قیادت قائد مسلم لیگ میاں نواز کی صورت میں موجود ہے۔موجودہ مہنگائی کے طوفان سے عوام کو مسلم لیگ ن کی نکال سکتی ہے ۔عوام عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر عوامی خدمت کا دوبارہ موقع دیں ۔