شازیہ مری کیخلاف خبریں بے بنیاد من گھڑ ‘پیپلزپارٹی کیخلاف سازش کےتحت مہم چلائی جارہی ہے‘سردار عاطف قیوم

کراچی (لیڈنگ نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت پر لگاے جانے والے بے بنیاد من گھڑت الزامات کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے۔سابق وفاقی وزیر محترمہ شازیہ مری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد من گھڑت ہیں۔ان خیالات کا اظہار سردار عاطف قیوم ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف ایک سازش کےتحت مہم چلائی جارہی ہے جو پارٹی کارکنان کو کسی صورت قابل قبول نہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بھٹو شہید و بینظیر شہید کے جیالے و کارکن اور بلاول بھٹو کے سپاہی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ پیپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات ضرور لگے مخالفین نے کیس بناے لیکن ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں ائی عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کیے صحت تعلیم سمیت ہر شعبہ میں کام کیا بے نظیر انکم سپورٹ ایجوکیشن غربت کے خاتمے کے لیے ایک تاریخ ساز اقدام ہے اس طرح ملک کو متفقہ آئین دیا ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی ابتداء کی اور ملک کی خوشحالی بقا جمہوریت کے لیے اس پارٹی نے اپنی قیادت سے لیکر کارکن تک کی قربانیاں پیش کر کے مثال قائم کی ۔سردار عاطف قیوم کا مِزید کہنا تھا کہ ملک کو جب مشکلات میں گرا ہوا دیکھا تو پیپلزپارٹی نے سب کچھ داو میں لگا کر ملک کو بچایا ۔پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مہم چلائی جارہی ہے اس پارٹی نے ایسے وقت میں جب ایک فتنہ پارٹی نے ملک کو دنیا سے الگ تھلگ کردیا تھا تو بلاول بھٹو زرادی نے اپنی فہم وفراست اور اپنی والدہ اور ناناکے نقش قدم پر چل کر بہترین انداز میں خارجہ امور انجام دیا اور ایک بار ہھر پاکستان کے تعلقات دنیا سے بہتر ہورہے ہیں ۔مہنگائی بے روزگاری جیسے مسائل کی ذمہ دار عمران خان اور انکی جماعت ہے اور انکی غلط پالیسیوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا وقت پر انتخابات ناگزیر ہیں عوام نے موقع دیا تو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں میں ہوگا