رنگلہ (لیڈنگ نیوز) ریٹائرڈ نائب تحصیلدار سب ڈویژن ھاڑی گہل راجہ ظہور خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب انکے آبائی گاؤں رنگلہ مولاچھ میں منعقد کی گئی ءتقریب کی صدارت سابق سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ ارشاد خان نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ نائب تحصیلدار راجہ ظہور خان تھے تقریب میں مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار خورشید عباسی چیرمین یونین کونسل رنگلہ راجہ افتخار افضل سابق صدر معلم ماڈل مڈل سکول رنگلہ راجہ ذاکرحیات سابق صدر ٹیچر آرگنائزیشن تحصیل دھیرکوٹ سلیم چشتی صدر پیپلزپارٹی حلقہ غربی باغ راجہ یونس انقلابی پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ صابر اکبر ایڈووکیٹ وائس چیرمین یونین کونسل رنگلہ قاری ادریس تحصیلدار سب ڈویژن دھیرکوٹ نائب تحصیلدار سب ڈویژن دھیرکوٹ اعجاز عباسی صدر پٹواریاں قانون سب ڈویژن دھیرکوٹ راجہ راشد اقبال تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راجہ محمد علی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن دھیرکوٹ راجہ منشاد سابق ڈپٹی سیکرٹری راجہ ریاض خان صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل رنگلہ راجہ اعجاز نزیر گرداور سب ڈویژن دھیرکوٹ راجہ ریاض خان راجہ بشارت خان گرداور ساجد احمد خان مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ اجمل ریٹائرڈ کلرک محکمہ تعلیم راجہ نثار خان محترک نوجوان تحریک انصاف راجہ نعمان نثار سابق امیر جماعت اسلامی یونین کونسل رنگلہ راجہ فاروق ایوب پٹواری راجہ نجیب انور سماجی رہنما راجہ امتیاز تبسم قاری ظاہر ودیگر نے ریٹائرڈ نائب تحصیلدار راجہ ظہور خان کی محکمہ مال میں دوران سروس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ راجہ ظہور خان ایک دیندار ملنسار نیک انسان ہیں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انھوں نے جس طرح محکمہ مال کے اندر لوگوں کی خدمت کی امید ہے کہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد اپنے علاقے میں بھی تعمیر ترقی کے حوالے سے خدمت کرتے رہیں گے انھوں نے مزید کہا کہ راجہ ظہور خان کا دین کے ساتھ بڑا لگاو ہے پانچ ٹائم کے نمازی تہجد گزار انسان ہیں محکمہ مال کے اندر انکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی للہ پاک سے دعا ہے کہ انکی بقیہ زندگی اچھی گزرے اپنےاعزا ز میں دی استقبالیہ تقریب میں مہمان خصوصی ریٹائرڈ نائب تحصیلدار راجہ ظہور خان نے کہا میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ میں اپنے محکمہ سے انتالیس سال مکمل کر کے باعزت ریٹائرڈ ہوا ہوں انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح ریٹائرڈ منٹ کے بعد میرے محکمہ کے ساتھیوں نے مجھے عزت دی میں کبھی بھی بولا نہیں سکتا انہوں نے کہا جب میں ریٹائرڈ ہوا تو فجر کی نماز پڑھ کر دعا کی اگر مجھے سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو اللہ پاک مجھے معاف کردیں اس موقع پر ریٹائرڈ نائب تحصیلدار راجہ ظہور خان نے کہا اگر دوران سروس مجھ سے کسی کےساتھ ناانصافی ہوئی تو اس کی معافی چاہتاہوں کسی کے ساتھ زیادتی کمی بیشی کرنا یہاں پر تو قت گزر جاے گا لیکن ایک عدالت ہے جہاں سخت پکڑ ہے ۔اس لیے ہمیں دین اسلام کے بتاے ہوے قواعد وضوابط کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے میں تمام احباب ومہمانوں کا شکر گزار ہوں جو یہاں تشریف لاے