جشن عید میلاد النبیؐ‘ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس‘10ربیع الاول کے جلوس بارے انتظامات کا جائزہ لیا

ہٹیاں بالا(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بارہ ربیع الاول کے انتظامات اور جہلم ویلی میں موئے مبارکﷺ کے دیدار کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آ فس جہلم ویلی میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سید فدا حسین کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ 10 ربیع الاول کو لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور مقہوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجیتی کے سلسلہ میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل میلاد ریلی کا آ غاز صبح 10 بجے جامع مسجد غوثیہ ندول شریف سے جبکہ اختتام12 بجے دن جامع مسجد غوثیہ چناری کے مقام پر ہو گا اس سلسلہ میں مورخہ 12 ربیع الاول کے مبارک دن کے موقع پر جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام ایک بڑا جلوس 10 بجے دن بمقام سپلائی ڈپو محکمہ خوراک سے برآمد ہو کر حاجی شاہ چوک بازار ہٹیاں بالا تک پیدل لبیک یا رسول اللہﷺ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے روانہ ہوگا نیز مرکزی جلوس میں ضلع جہلم ویلی کے مضافاتی علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس مقامی سیرت کمیٹیوں کے زیر انتظام شامل ہوتے جائیں گے جلوس ان راستوں سے ہوتا ہوا ساڑھے گیارہ بجے دن دربار عالیہ دربار عالیہ سکندریہ پر اختتام پذیر ہوگا تقریب سے ثنا خواں مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم، علماءکرام، مشائخ خطاب فرمائیں گے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ایک روٹ پلان تیار کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر سید فدا حسین کاظمی کی ہدایات پر جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر مجسٹریٹ صاحبان کی سربراہی میں پولیس کو ڈیوٹی پر معمور کیا جائے گا،وال چاکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے تمام سرکاری ادارہ جات بنک اور فرینچائز کو چراغاں کیا جائے گا ریلی میں تمام سرکاری ادارہ جات، ضلعی انتظامیہ آ فیسران، میڈیا نمائندگان کے علاوہ سول سوسائٹی شرکت کرے گی اجلاس میں ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان، اسسٹنٹ کمشنر ولید انور ولید، ایکسین برقیات نوید احمد میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 خواجہ عمر رشید ،چیرمین بلدیہ سجاول خان، معاون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید وقار علی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم ویلی سہیل مغل ،صدر سیرت کمیٹی پروفیسر قاضی ابراہیم چشتی ،سیرت کمیٹی سید فیاض حسین کاظمی، ناظم اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی سید احسان الحسن، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا مبارک حسین اعوان ، زاہد اعوان،امجد اعوان ،سول ڈیفینس BDT عتیق مرزا،صدر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی،اور دیگر نے شرکت کی،