ایس پی جہلم ویلی کی جرائم کے خاتمہ کیلئے صحافیوں اور عوام سے تعاون کی اپیل

ہٹیاں بالا(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نو تعینات ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان کی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا آمد ،صدر اعجاز احمد میر ، سینئر نائب صدر شاہد عزیز کیانی،سیکرٹری جنرل مبارک حسین اعوان،سابق صدور محمد عارف کشمیری ،نائب صدر محمد زاہد اعوان ،ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی آصف مغل اور دیگر سے ملاقات ،جہلم ویلی سے جرائم کے خاتمہ کے لیے صحافیوں اور عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل، ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی منشیات فروش انسانیت کے قاتل و دشمن ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،جرائم پھیلانے والے بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے شادی،بیاہ اور دیگر تقریبات میں فائرنگ کا کلچر مکمل طور پر ختم کریں گے جو کام قانون کے خلاف ہو گا اس کے خلاف پولیس فوری ایکشن لے گی آئے روز حادثاتی اموات کے ڈرامے رچائے جاتے ہیں جن کا انسداد کریں گے شادی بیاہ میں ہونے والی فائرنگ سے جو اموات ہوتی ہیں وہ حادثاتی اموات نہیں ہوتی حادثاتی اموات کا واویلا کر کے جرائم کو تحفظ دینے والوں کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،سلطان اعوان نے کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ ہیں جرائم پر ان کی گہری نظریں ہوتی ہیں صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے معاشرہ کی اصلاح مضبوط صحافت ہی کرا سکتی ہے پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کا عہد کر رکھا ہے منشیات کی لعنت سے جہلم ویلی کو پاک کرنے کے لیے اہل قلم اور عوام ہمارے دست و بازو بنیں منشیات پھیلانے والے بین الصوبائی گروہ یہاں کہ لوگوں کی معاشی مشکلات کا استفادہ حاصل کرتے ہیں معاشی مشکلات کے شکار لوگوں کے زریعے منشیات پھیلائی جاتی ہے آئی جی آزاد کشمیر امیر احمد شیخ کے ویژن کے مطابق جہلم ویلی کو ہر قسم کی منشیات سے پاک کریں گے پولیس کے خلاف کوئی بھی حقیقت پر مبنی بات کرے تو صحافی اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مظلوم کی خبر میڈیا میں چلائیں ان شاءاللہ حقائق پر مبنی شکایات کا ازالہ کروں گا ٹریفک کے نظام کو بھی درست کریں گے آوورلوڈنگ کا تصور ختم ہو گا مشاہدہ میں آیا ہے کہ رکشہ جات میں بھی فحش حرکات ہوتی ہیں اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلائے جاتے ہیں،غیر ضروری شیشے بھی نصب ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے طلباءکی آوورلوڈنگ بھی کی جاتی ہے جو کہ خلاف قانون ہے جو اکثر حادثات کا موجب بنتی ہے ضلع جہلم ویلی کے مضافاتی علاقوں کی سڑکیں انتہائی خطرناک ہیں جن پر چلائی جانے والی گاڑیاں ان فٹ ہوتی ہیں آوورلوڈنگ بھی معمول بنا ہوا ہے ان کے خلاف فوری کارروائیاں ہوں گی عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے اس فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کروں گا انسانی معاشرہ کو جرائم سے پاک کریں گے معاشرہ کا ہر فرد جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءفروخت کرنے اور سپلائی کرنے والوں کو قانون کے کہٹرے میں لائیں گے کسی کو بھی عوام، باالخصوص معصوم بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،جنگلات کی کٹائی پر بھی حکومت کی جانب سے پابندی ہے اس پر بھی سختی سے عملدرآمد کریں گے قانون سے بالا کوئی نہیں ہے قانون سب کے لیے برابر ہے ان شاءاللہ قانون کی عملدراری کو جہلم ویلی میں یقینی بنائیں گے ،دریں اثناءایس پی جہلم ویلی نے جوڈیشل لاک آپ ہٹیاں بالا کا بھی دورہ کیا ،قیدیوں کے مسائل سنتے ہوئے انھیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔۔۔