ہٹیاں بالا (ڈسڑکٹ رپورٹر) جہلم ویلی کی تحصیل لیپہ ویلی کے مضافاتی علاقہ چک مقام کی رہائشی خاتون کو شدید زخمی حالت میں لیپہ ویلی کے مقامی ہسپتال میں میں ایمبولینس اور ڈاکٹر کی سہولت نہ ملنے پر زخمی خاتون کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے عزیز واقارب والدین نے زخمی خاتون کو چارپائی پر اٹھائے خاتون کو لگی ڈرپ ہاتھ میں اٹھائے مناظر دیکھنے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا لیپہ ویلی کے علاقہ چک مقام رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک خاتون کوفائر کرکے زخمی کیا گیا جس کے بعد مقامی ہسپتال میں زخمی خاتون کو ایمبولینس ڈاکٹر کی سہولت نہ ملنے پر ورثا نے سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریضہ بہت زیادہ سیریز تھی نہ ڈاکٹر اور نہ یمبولینس کی فراہم کی گئی پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تعاون کیا فوج پاک کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ورثا کا مزید کہنا تھا محکمہ صحت عامہ کے حکام واقعہ پر فوری نوٹس لیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی نے ورثا کو یقین کروائی ہے کہ صاف شفاف تحقیقات کے بعد قصور واروں کا تعین کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔۔