جہلم ویلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر عدالت بازار میں آتشزدگی ‘فوٹوسٹیٹ کی دکان خاکستر

ہٹیاں بالا (ڈسڑکٹ رپورٹر) جہلم ویلی ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر عدالت بازار میں جمعرات کی شب بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث فوٹو سٹیٹ اینڈ فوٹو سٹوڈیو کی دکان جل کر راکھ بن گئی رات کے وقت بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دکان میں موجود تمام اشیاء مشینری جل کر ڈھیر بن گئی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد نمازیوں نے بازار سے گزرتے ہوئے دکان سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا موقع پر موجود افراد کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش مگر رات سے لگی آگ کی وجہ سے دکان میں موجود اشیاء مشینری جل کر ختم ہو چکی تھی دکان میں موجود قیمتی کاغذات بھی جل کر ضائع ہو گئے چکوٹھی کے مضافاتی علاقہ پاہل کے رہائشی طعماس اعوان کی دکان جل جانے پر عوامی حلقوں نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے جبکہ طعماس اعوان کا کہنا تھا زندگی کی جمع پونجی دکان پر خرچ کی آج سب کچھ مٹی کا ڈھیر بن گیا مگر مایوس نہیں الله کی ذات بے نیاز، ہے جس نے پہلے عطا کیا اب بھی وہی عطاء کرئے گا اسی سے مدد بھی مانگتے ہیں