آزاد کشمیر بھر کے ضلعی چیئرمینوں ، میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے ملاقات

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی صاحب کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر کے ضلعی چیئرمینوں ، میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے ملاقات ، اس موقع پر وزراء حکومت بھی موجود تھے ، چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور وزراء حکومت کو 30 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کے مطالبے سمیت عوامی اور علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنائیں گے. حکومت بلدیاتی اداروں کو فنڈز مہیا کرے گی. آئین کے تحت آزادکشمیر کے عوام کی ہر سطح پر بات کروں گا. وزراء,چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور مئیرزپر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں جو اداروں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنائے.اس موقع پر سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور, وزراء حکومت سردار جاوید ایوب, فیصل ممتاز راٹھور, دیوان علی خان چغتائی, ظفر ملک, سردار عامر الطاف, چوہدری قاسم مجید, چوہدری یاسر سلطان, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ, پرنسپل سیکرٹری, سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی موجود تھے, وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا کہ سیاسی رویوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے. ہم نے ملکر اس نظام کو مضبوط بناتے ہوئے صحیح سمت کی طرف لے کر جانا ہے. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر بات کروں گا. وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے حکومت کا حصہ ہیں, حکومت وسائل کے اندر رہتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دے گی. انہوں نے تمام ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جو چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور میئرز کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا. انہوں نے کہا کہ ہم سب نے حلف لیا ہوا ہے . الحاق پاکستان ہماری منزل ہے. . چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سردار امتیاز احمد عباسی اور دیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے آزادکشمیر کے عوام کے لئے وفاقی سطح پر جاندار موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا.