کشمیری عوام کئی دہائیوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں‘چوہدری مسعود انقلابی

ہٹیاں بالا (بیوروپورٹ) پی پی آزادکشمیرکے مرکزی راہنما چوہدری مسعود انقلابی نے۔کہا کہ1947 سے شروع ہونے والا کشمیریوں کا قتل عام آج بھی جاری ہے۔ کشمیریوں نے آزادی کے حصول کی سرفروشانہ جدوجہد میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ کشمیری عوام کء دہائیوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ اور وہ اس کے لیے اپنی کء نسلیں قربان کرچکے ہیں۔ میرا ایمان ہے کہ کشمیریوں کا بے مثال عزم و استقلال انہیں صبح آزادی نصیب کرواکر رہے گا۔ آج ہم شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے عظیم شہداء کے مقدس لہو سے جلاء ہوء شمع آزادی بجھنے نہیں دیں گے۔ اور اپنے ناقابل تنسیخ، حق خود ارادیت کے حصول تک شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔