خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں ‘ اعتماد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘چوہدری رشید‘ملک ابرار

ہٹیاں بالا(بیورو رپورٹ)ضلع جہلم ویلی وادی کھلانا سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین چوہدری نوید علی نے بہترین۔کشمیری۔دیسی فاسٹ فوڈ کھانوں پر مشتمل فوڈ سٹریٹ صدر راولپنڈی میں میں شاہ جی فوڈز کا قیام عمل میں لایا جس کا افتتاح وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی چوہدری زاہد فرید نے کیاتقریب کے مہمان خصوصی وزیر حکومت چوہدری محمد رشید۔ سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار تھے تقریب میں صدر انجمن تاجران.شیخ حفیظ۔ملک منیر چئرمیں کنٹونمنٹ بورڈ ملک امجد ممبر کنٹونمنٹ بورڈ۔چوہدری شکور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نے ممتاز قانون دان چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ۔چوہدری رفیق۔علی۔ چوہدری۔ چوہدری ظہیر اقبال، چوہدری شاہد لطیف نے بطور خاص شرکت کی تقریب میں دیگرمعزز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر نے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری رشید۔سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار کہا کہ اپنے بھائی چوہدری نوید علی، کو جدید طرز پر شاہ جی فوڈز کھولنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اللہ کے نبی کی سنت ہے اور جس شخص جو شخص کاروبار سے وابستہ ہوتا ہے وہ جہاں پر رزق حلال کے لئے کوشش کرتا ہے وہیں پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت پوری کرتا ہے موجودہ دور میں رزق حلال کمانے والا اللہ تعالی کا دوست قرار دیا گیا اس موقع پر چوہدری نوید علی نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں کی خدمت کے لیے نئی پیشکش لے کر حاضر ہوئے ہیں اعتماد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں امید ہے کہ تمام دوست احباب تعاون کریں گے۔