وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کا میرواعظ مولوی فاروق‘خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی پیغام
مظفر آباد(نمائندہ خصوصی) 21 مئی 2024ء وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی پیغام۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ۔ہندوستان نے ہمیشہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی پسند قیادت کو نشانہ بنایا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی حقیقی سیاسی قیادت نے ہمیشہ ہندوستان کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف جدوجہد کی۔ میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغںی لون کو ہندوستان کی قابض افواج نے ٹارگٹ کر کے شہید کیا ۔ ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عوام ان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ شہداء جموں وکشمیر نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تحریک ازادی کشمیر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے عوام نے کبھی بھی ہندوستان کا غاصبانہ قبضہ قبول نہیں کیا ۔ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کو اپنی منزل سمجھا اور شہداء پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفن ہوتے ہیں ۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ۔مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل میں بدل چکا ہے۔ ساری حریت قیادت کو سالہا سال سے مقید رکھا گیاہے۔ گھر گھر تلاشی اور فیک انکاؤنٹر کے ذریعہ بیسیوں نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے زیر حراست حریت قائدین کی صحت کی صورتحال پر کشمیر کے عوام مین تشویش پائی پائی جاتی۔ہے۔ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں ابادی کی پیت کو بدل رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اپنے سارے انسانی اور مادی وسائل تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں استعمال کرے گی۔