مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) چیف انجینئر شاہرات عبدالباسط بٹ کا کہنا ہے کوہالہ لوہار گلی دولائی 2 فالٹ لائن حرکت میں ہیں کوہالہ 3 متبادل سڑک منصوبے شروع کردیے ہیں لوہار گلی دو متبادل سڑکیں بحال کر رہے ہیں لوہار گلی ٹنل فائل پر بھی پروسیجر ہو رہا ہے کوہالہ دولائی رکاوٹ کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے 3 متبادل آپشن پر کام کیا جارہا ہے لوہار گلی ٹنل منصوبہ کا تخمینہ لگا کر دوبارہ نیشنل فورم پر تحریک کیا جارہا ہے جبکہ لوہار گلی رابطہ سڑک بحالی اور شہید گلی تا برار کوٹ روٹ پر کام کیا جارہا ہے چیف انجنیر محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات مظفرآباد زون عبدالباسط بٹ نے میڈیا کے استعفسار پر سولات کے جوابات میں بتایا کہ دولائی اور لوہار گلی لینڈ سلائنڈنگ ایریا 2 فالٹ لائن کے اوپر 2005 کے زلزلے کے بعد سے دونوں فالٹ لائن حرکت میں ہیں لینڈ سلائنڈنگ ایریا 2000 میٹر تک پھیل گیا ہے مین فالٹ لائن رنجاٹہ ہے دوسری شہر مظفرآباد چھتر راڑہ چھتر کلاس تک جاتی ہے جسکے اثر میں ضلع باغ بھی آتا ہے جسکے باعٹ شاہرات متاثر ہوئیں ہیں دولائی لینڈ سلائنڈنگ ایک سال پہلے بھی آئی تھی ایک سال بعد دوبارہ یہ لینڈ سلائنڈنگ ہوئی ہے اس سے 2 سو فٹ آگے ایک اور لینڈ سلائنڈنگ اچکی ہے تاہم دولائی سلائنڈنگ ملبہ سڑک سے پیچھے ہے سڑک اپنی جگہ موجود ہے ملبہ دریا تک نہیں گیا سلائیڈنگ اوپر ہے نیچے نہیں ہے پہاڑ سلپ ٹریک ہے وزیراعظم انوار الحق کے احکامات کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات 24 گھنٹے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے انتھک محنت کررہا ہے مسلسل بھاری مشینری کی موجودگی بناتے ہوئے ہم سب افسران ٹینککل ٹیمیں دولائی لوہار گلی لیپہ نیلم سمیت متاثرہ سڑکات پر کام کر رہی ہیں بارشوں میں لینڈ سلائنڈنگ چلنے سے رکاوٹیں پیدا ہوتیں ہیں جن کو صاف کرکے دوبارہ شاہرات کو بحال کیا جاتا ہے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ہدایات کے مطابق کوہالہ شاہراہ دولائی کے ایریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائنڈنگ میں بھی ٹریفک رواں رکھنے کے لئے متبادل آپشن پر بھی کام کیا ہے کوہالہ رابطہ سڑک رآڑہ دھرکن اور اتراسی ساواں رابطہ سڑکات کو چلا دیا ہے مزید موزوں بنانے پر مُسلسل کام جاری ہے ایک روٹ مظفرآباد آنے والی اور ایک روٹ راولپنڈی جانے والی ون ون روٹ ٹریفک رکھی جانے کی انتظامیہ کو بھی تجویز دی ہے جبکہ رابطہ سڑک کومی کوٹ چھتر کلاس کو بھی مین روڈ بنانا کا کام تیز کردیا ہے ٹریفک کو گڑھی ڈوپٹہ روٹ سے گزارا جائے آپشن دیا ہے نیز شاہراہ برار کوٹ پر بھی متبادل لوہار گلی بائی پاس دوبارہ پی سی بنا کر تخمینہ لگا رہے ہیں اس کو بحال کیا جائے نیز دھوپ شہید گلی برار کوٹ تک بھاری ٹریفک کے لئے الگ روٹ بنانے کام کیا جانے پر کام کیا جارہا ہے نیز لوہار گلی ٹنل کا تخمینہ بھی دوبارہ اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے تاکہ وفاقی حکومت کو اس بارے میں انوسمنٹ فورم پر تعاون کے لئے کام کیا جاسکے عبدالباسط بٹ کا کہنا تھا کہ کوہالہ سڑک بنیادی طور پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تحویل میں دی جاچکی ہے اسکی بحالی برقرار رکھنا انکی زمداری ہے لیکن محکمہ شاہرات آزاد کشمیر دن رات عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے کام کررہا ہے اور متبادل آپشنز و انکے لئے پروسیجر کیلے متعلقہ اداروں و فورمز پر تحاریک ہو رہیں ہیں