صحافتی تنظیموں کی ارجہ میں صحافیوں کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت

باغ(نمائندہ خصوصی) صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر اور ہتک آمیز گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اور یہ ایف آئی آر ختم کرکے معافی نہ مانگی تو راست اقدام اٹھائیں گے۔ صحافتی تنظیمیں باغ باغ کی صحافتی یونینز کا اہم اجلاس باغ میں ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر طاہر احمد عباسی، سابق صدر پریس کلب زاہد گیلانی، صدر ڈیجیٹل میڈیا کلب سردار کامران نسیم، سینٹرل یونین آف جرنلسٹس سےاقبال جنجوعہ، سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل میڈیا کلب امان اللہ مانی، راجہ ابرار، ولید یاسین اور دیگر نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ارجہ صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر اور ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتے ہیں انتظامیہ فی الفور ایف آئی آر واپس لے اور ہتک امیر گفتگو پر متعلقہ فرد سے منگوائی جائے ورنہ ہم راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے