نبی ؐکی شان میں گستاخی ‘ارجہ میں انجمن تاجران کااحتجاجی مظاہرہ

ارجہ (نمائندہ خصوصی)تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے انجمن تاجران ارجہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہواسابق ڈی جی سول ڈیفنس راجہ ارشاد خان، صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ صغیر ، مولانا اسد انصار، راجہ طاہر گلزار، راجہ عامر نواز، راجہ شکیل، راجہ امجد عارف، عمر حیات اعوان، چوہدری ندیم، گلفراز عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔اجلاس کی قرارداد✓ پاکستان فی الفور ہندوستانی وزراء ٹی وی اینکرز کی جانب سے حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر ہندوستان کیساتھ سیاسی، سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرے✓ پاکستان اقوام متحدہ میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کا کیس پیش کرے تاکہ دنیا میں کوئی اس طرح کی گستاخی نہ کرسکے✓ پاکستان دنیا بھر کی مسلمان ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لائے اور اس طرح کے واقعات کے روک تھام کیلئے جاندار کردار ادا کرے۔✓ پاکستان کے اندر سیاسی، مسلکی، لسانی و علاقائی اختلاف سے ہٹ کر تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم فورم کا قیام عمل میں لایا جائے ✓ پاکستان کے اندر یا باہر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔