مظفرآباد: آزاد کشمیر سکول ٹیچر ایسوسی ایشن نے بجٹ اجلاس کے موقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے ختم نبوت چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کااعلان کر دیا سکول ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاصف شاہین کی ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے تیس ہزار سکول ٹیچرز کو مظاہر ے میں شرکت کے لئے بلا لیا گیا ہے ‘ ختم نبوت چوک میں پہلے مظاہرہ ہوگا پھر ایسو سی ایشن کے مرکزی عہدیدار تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے ‘تاصف شاہین کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بھر کے سرمائی سٹیشن پر کل کوئی ٹیچر سکول نہیں جائے گا۔ سکول ٹیچر ایسوسی ایشن کے تسلیم شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو سکیل 16جبکہ سیکنڈری سکول ٹیچر کو سکیل سترہ دیا جائے ‘ ای سینیارٹی ای سروس بک اور ای ٹرانسفر پالیسی کا اجرا کیا جائے ٹیچر ز کا مطالبہ پاکستان کے وفاقی بجٹ میں دی جانے والے تمام مراعات ٹیچرز کو بھی دی جائیں ‘احتجاج کے حوالے سے پولیس کی بھاری نفری کو دیگر اضلاع سے بھی طلب کیا گیا ہے