مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہماری پرا من جدو جہد اور پر امن احتجاج کو جبر سے روکنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل سوڈنٹس فیڈریشن کے صدر صمد شکیل ‘مرکزی چیف نیشنل عوامی پارٹی مظفر چوہدری نے سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل عوامی پارٹی نےمظفرآباد ہم نے چار جولائی سے لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی اورکرپشن کے خلاف آزاد کشمیر اسمبلی کے سامنے دھرنا دینا تھا لیکن حکومت نے نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی قیادت سمیت تمام قیادت کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ‘حکومت نے نیشنل عوامی پارٹی کی مرکزی صدر سردار لیاقت حیات کو گرفتار کر لیا ہے۔ پونچھ ڈویژن کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پرا من جدو جہد اور پر امن احتجاج کو جبر سے روکنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن لیڈیز ونگ کی صدر ادیبہ ا ن کی بہن کو بھی اپنی والد سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ہم گرفتاریوں کے باوجود اسمبلی کے سامنے پرامن دھرنا دیں گے ‘ہماری نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جو جس جگہ جہاں روک دیا گیا وہیں علامتی دھرنا دیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے سولہ جون کو پریس کانفرنس کے ذریعہ پانچ جولائی کو مظفرآباد بجلی کی بندش اورمہنگائی کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا تھا پورے آزاد کشمیر سے عوام نے قافلوں کی صورت مظفرآباد اسمبلی کی سامنے پہنچ کر دھرنا دینا تھا آزاد کشمیر پولیس نے گزشتہ روز ہی نیشنل عوامی پارٹی کے قیادت کو گرفتار کرنا شروع کردیاتھا