رنگلہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ خوراک آزادکشمیر کی نااہلی کوئی پوچھنے والا نہیں آزادکشمیر بھر میں آٹے کی ایلوکیشن کم کرنے کے بعد آٹے کی قلت .رنگلہ کٹکیر اور نواحی علاقوں کی عوام سرکاری آٹے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور جبکہ محکمہ خوارک کے لاڈلے آفیسر تنخواہیں مراعات گھر بیٹھے لے رہے اور عوام رل رہی .عید کی چھٹیوں کے بعد ابھی تک آٹا میسر نہیں اسکا .عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ازادکشمیر نوٹس لیں اور سرکاری آٹے کی ترسیل کو آبادی کےتناسب سے یقینی بنایا جاے .اگر عوام نے پرائیوٹ ملوں کا آتا ہی لینا ہے تو اس بے مہار محکمہ کو ختم کرکے عوام کا خون چوسنا بند کیا جاے .عوام کا کہنا ہے کہ رنگلہ جاگیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر بھر میں اٹے کی کمی کی شکایات ہونے کے باوجود بھی حکومت خاموش تماشائی بنی اس وقت محکمہ خوارک میں وزیر مشیر سیکرٹری کا لاو لشکر اور قومی خزانے میں بوجھ ہے لیکن عوام کو سہولت نام کی کوئی چیز نہیں .کھانے پینے والے گھرانے تو پرائیوٹ ملوں کا آٹا خریدیں غریب کہاں جاے گا .اگر آٹےکی ترسیل آبادی کے تناسب اور بروقت نہ کی گی تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے .