رنگلہ (نمائندہ خصوصی )
پاکستان مسلم لیگ ایک قوت ہے نومنتخب صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کا کوہالہ میں شاندار استقبال اس بات کا مظہر ہے .ہم میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ایک قوت ہے اور آزاد کشمیر میں ایک قوت کے طور پر ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ وینگ دھیرکوٹ راجہ اویس طارق نے ایک بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شاہ غلام قادر مشتاق مہناس اور چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں ریاست میں ایک بڑی قوت بن رہی ہے .ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ن لیگ اور اس کے اتحادی جماعتوں نے مشکل وقت میں حکومت ملی اور قوم وملک کے مفاد میں سخت فیصلے کیے جن کا سیاسی طور پر پنجاب کی صورت میِں نقصان بھی ہوا .پنجاب میں ن لیگ اوراتحادی حکومت رہے گی .آنے والا دور مسلم لیگ ن کاایک بار پھر اقتدار میں ہوگی.شاہ غلام قادر اور انکی ٹیم پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے اور تمام توانیاں بروے کار لائیں گے .راجہ اویس طارق کا مزید کہنا تھا کہ کوہالہ میں قیادت کے استقبال کے لیے رنگلہ سے نوجوانوں کا ایک بڑا جلوس گیا جس نے ثابت کیا نوجوان طبقہ ہارٹی قیادت کے ساتھ ہے .ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور قوت سے مقابلہ کرے گی اور ِبلدیاتی انتخابات میں ہم بھرپور نتائج دیں گے