لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج میں گرفتار ساتھیوں کو فی الفور رہا کیا جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج منظم کیے جائیں گے,خلیل بابر
رنگلہ(نمائندہ خصوصی )عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ حلقہ 5 کی جانب سے جاری بلی کے بلات, لوڈشیڈنگ اور بے جا ٹیکسز کیخلاف عوامی ہڑتال کی جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن مکمل طور پر نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ ہر اول دستے کا کردار بھی ادا کرے گی۔عوامی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر این ایس ایف لڑنے کیلئے تیار رہے گی۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تاریخ گواہ ہیکہ ماضی میں طلبہ حقوق جنگ کیساتھ عوامی سطح پر اٹھنے والی کوئی بھی تحریک ہو اس میں این ایس ایف نے بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیشہ ناقابل مصالحت جدوجہد کی ہے۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف موجودہ عوامی تحریک میں بھی این ایس ایف بھرپور کردار ادا کرے گی اور حکام بالا کو متنبع کیا جاتا ہیکہ عوامی حقوق کی خاطر لڑائی لڑنے والے عوامی کمیٹی کے تمام ممبران جنکو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فی الفور رہا کیا جائے اور پاک گلی میں پولیس کی دہشتگردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مظاہرین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے یہ پیغام دیتے ہیں کہ ریاستی دہشتگردی اور پولیس گردی کا فوری نوٹس لیا جائے اور گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے بصورت دیگر این ایس ایف اپنی تاریخ دوہرائے گی اور ریاست بھر میں احتجاجات منظم کرتے ہوے اس لولی لنگڑی حکومت کے ایوانوں کو لرزا کہ رکھ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر خلیل بابر نے ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوے کیا۔