انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کی کال پر انجمن تاجران ارجہ کے زیر اہتمام مکمل شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرہ

ارجہ(نمائندہ خصوصی)
انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کی کال پر انجمن تاجران ارجہ کے زیر اہتمام مکمل شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے پورے بازار کا چکر لگایا۔کشمیر کا سودا کسی صورت قبول نہیں،تقسیم کشمیر نا منظور،اسیران پونچھ کو رہا کرو کے نعرے۔کاروبار زندگی مفلوج۔بازار اور سڑکیں سنسان ہو کا عالم۔ارجہ چوک میں احتجاجی پروگرام۔جس میں انجمن تاجران ارجہ،وکلاہ حضرات،سیاسی و سماجی،مذہبی اور سول سوسائٹی کے علاوہ عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی پروگرام سے صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ صغیر احمد خان،سینئر رہنماء تاجر ایسوسی ایشن راجہ آمجد عارف،سیکرٹری جنرل ملک عمر حیات اعوان،چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس باغ راجہ الیاس،صدر مشن کشمیر ٹاسک فورس سردار ماجد آفسر،لیگی رہنماء قاری صیاد فاروقی،راجہ عبدالرحمٰن،راجہ شوکت حیات،چوھدری کلیم لطیف ایڈوکیٹ، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہوتے اور اسیران کو انصاف نہیں ملتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔پونچھ کی غیور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کوئی ہماری لاشوں سے گزر کر کر سکتا ہے۔ہم کٹ مریں گے لیکن ریاست کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔پونچھ میں اپنے حقوق کے لیے پر امن مظاہرین پر بیہمانہ تشدد بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔اگر اس کو بند نا کیا گیا تو پوری ریاست اس کی لپیٹ میں آئے گی۔پوری حکومتی مشینری جام کریں گے۔ریاست ہماری ماں ہے اور ہم اس کے بیٹے ہیں۔ہم دھرتی ماں کی خاطر کٹ مرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔موجودہ حکمران اپنی روش درست کریں ورنہ چوکوں چوراہوں پر راستہ روکا جائے گا۔انتظامیہ نے کس قانون کے تحت تاجروں پر تشدد کیا تاجر اتنے کمزور نہیں اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔تاجروں کے ساتھ ظلم بند نا کیا گیا تو ملک گیر تحریک چلائیں گے۔