بانی تاجر ایسوسی ایشن ارجہ حاجی راجہ منظور خان مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

ارجہ(راجہ طاہر رشید)بانی تاجر ایسوسی ایشن ارجہ باباۓ سہونتہ حاجی راجہ منظور خان مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔مرحوم عرصہ 30 سال سے ارجہ میں کاروبار کرتے تھے۔مرحوم انتہائی دلیر نڈر اور معاملہ فہم تھے۔تاجران کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے۔مرحوم گزشتہ دو دن سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا آپریشن ہوا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔وفات سے انجمن تاجران ارجہ سمیت علاقے میں سوگ کا عالم۔اس موقع پر ارجہ بازار مکمل بند رہا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ارجہ سبزی منڈی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں انجمن تاجران ارجہ،سیاسی و سماجی،مزہبی،وکلاہ،صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں سسکیوں میں آبائی گاؤں ارجہ سہونتہ میں سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاجران راجہ صغیر احمد،تاجر رہنماء راجہ آمجد عارف،حافظ گلفراز،راجہ عامر نواز،ملک عمر حیات اعوان،چوھدری ندیم احمد،ڈاکٹر عابد عباسی،کووآرڈینیٹر برائے وزیرآعظم ایاز مغل،خطیب جنع مسجد ارجہ مولانا اسد انصار،صدر مشن کشمیر ٹاسک فورس سردار ماجد آفسر،راجہ الیاس،خطیب جامع مسجد جشتیہ فاضلیہ ارجہ فیصل رزاق حیدری،حافظ سعود و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کو عوامی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔مرحوم نے ارجہ بازار میں بھرپور ذندگی گزاری اور ہر مشکل وقت میں نہ صرف ثابت قدم رہے بلکہ ہر چھوٹے بڑے ایشو میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔