رنگلہ (رپورٹ راجہ محمد سجاد خان )نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول 2022 کےتسلسل میں ایگرٹورازم ایکو ٹورازم کے بعد سپورٹس ٹورازم کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے .اس حوالہ سے تحصیل دھیرکوٹ انٹرسکولز والی بال ٹورنامنٹ شہداچڑہان والی بال ٹورنامنٹ ڈربنگ میں بھی انٹرسکولز سپورٹس کی تقریبات ہوچکی جہاں جیتنے والی ٹیموں کو پندرہ ہزار جبکہ رنر اپ ٹیموں کو پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا .ان تمام ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچوں میں چیف آرگنائزر نانگا پیرٹورازم فیسٹیول وچئیرمین کشمیر کنگز راجہ نثار احمد شائق نے خصوصی طور پر شرکت جبکہ اسی فیسٹیول کے تسلسل میں آج ملوٹ کالج گروانڈ میں آل آزاد کشمیر انٹر کالجیٹ والی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی جس کے مہمان خصوصی معروف حریت رہنما الطاف بٹ اور چیف آرگنائزر نانگا پیرٹورازم فیسٹیول وچئیرمین کشمیر کنگز راجہ نثار احمد شائق ہوں گے .نثار احمد شائق نے تقریبات میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر سیاحت کے میدان میں بہت بڑے مواقعے ہیں جن کو بروےکار لاکر ہم اس علاقے میں خوشحالی لاسکتے ہیں جبکہ اس وقت اللہ پاک نے اس خطے کو سیاحوں کے لیے جنت کے طور پر رکھا ہے .نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول جس کا انعقاد ہم نے 23ستمبر سے 27ستمبر تک کیا تھا میں جس میں سیاحت کےفروغ اور سیاحوں کے لیے نئے سیاحتی مقام تلاش کرنے کی کوشس کی گی جس کے لیے ہم نے مقامی لوگوں نے دھیرکوٹ سے رنگلہ اور رنگلہ سے بیس بگلہ نانگا پیر اور ملحقہ علاقوں کی عوام جن میں مظفرآباد جہلم ویلی باغ کی ملحقہ یونین کونسلز نے ہمارا تعاون کیا اور سیاحوں نے بائیکرز ہائیکر نے اور دیگر سیاحوں نے یہاں کے علاقے کے حسین مناظر اور مہمان نوازی کی تعریف کی راجہ نثار احمد شائق نے مزید کا کہ میں ڈیجیٹل پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کا شکر گزار ہوں انہوں نے اس فیسٹیول کی بھرپور کوریج کی اور اس علاقے کی سیاحت کے فروغ کے لیے ہمارا ساتھ دیا ستائیں ستمبر کے بعد ایگری ٹورازم کے حوالےسے سیمنیار ہوے جہاں یہاں کی زراعت پھل سبزیوں کی اہمیت وافادیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی گئ اور کس طرح وہ ٹورازم کے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرے کہ اس علاقے کے لوگوں کو خوشحال کرسکتے ہیں ایکو ٹورازم اور اب سپورٹس ٹورازم کا سلسلہ جاری ہے ہم ان تمام سیاحت کے ٹولز کو استعمال کرکےریاست کے اندر خوشحالی لاسکتے ہیں اور پھر اسی طرح ہم تحریک آزادی کی اہمیت افادیت اور اس پار مقبوضہ وادی میِں ہونے والے مظالم کو بھی سامنے لاسکتے جس کے لیے ہم نے نانگا پیر شہدا کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں حریت قائدین سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی اور کشمیر ایشو پر ایک دوسرے کو سننے کا موقع ملا .ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر اس حوالہ سے اقدمات کرے تاکہ یہاں پر سیاحت کےفروغ میں مدد ملے یہاں کا انفراسٹرکچر ٹھیک ہوگا تو سردیوں اور گرمیوں دونوں موسم میں یہاں سیاحوں کی آمدرفت ہوسکتی .ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرائیوٹ سیکٹر میں خود کام کررہے ہیں حکومت ہمیں سپورٹ کرے وزیراعظم آزادکشمیر سیاحت کےفروغ میں خود دلچسپی رکھتے ہیں انہیں چاہیے سیاحت کے لیے محکموں کو متحرک کریں