ارجہ(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری تعلیم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر رزاق ندیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمن کوٹ (رتی ڈھیری) میں تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرفرد کو اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرناچاہیے اور ذمہ داریوں سے انصاف کرتے ہوئے خوداحتسابی کرنی چاہے،کام کرنے والے اور نہ کرنے والے ملازمین برابر نہیں ہوسکتے،جو لوگ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی،ستائش اور بھرپور معاونت کی جائے گی اور جو لوگ ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے ان کو جواب دہی کے لئے تیار رہناچاہیے،اس تقریب کی صدارت صدرمعلمہ گورنمنٹ ہائی سکول چمن کوٹ محترمہ ناصرہ حمید نے کی جبکہ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم راجہ محمود شاہد،ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم پونچھ سردارراشد آزاد،ڈویژنل ڈائریکٹر زنانہ پونچھ ڈویژن ریحانہ شاہ محمد،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج باغ ڈاکٹر یاسرعرفات،ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کے صدر تاسف شاہین،بار ایسوسی ایشن دھیرکوٹ کے صدر سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب دھیرکوٹ راجہ مہتاب اشرف خان،اے ای اوز،صدرمعلمین،صدرمعلمات،ٹیچرزآرگنائزیشن کے عہدیداروں،سول سوسائٹی کے نمائندگان اور تمام شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول چمن کوٹ کی طالبات نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کئے اور شرکاء سے بھرپورداد وصول کی جبکہ ادارہ کی معلمات نے بھی اظہارخیال کیا۔سیکرٹری تعلیم اور دیگرمہمانان جب ادارے میں پہنچے توان کا فقیدالمثال استقبال کیاگیا۔ادارہ کی صدرمعلمہ ناصرہ حمید اور دیگر سٹاف نے تعلیمی ادارے مختلف شعبوں کاوزٹ کرایا،سیکرٹری تعلیم اور محکمہ کے اعلیٰ افسران نے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی،اس موقع پر سیکرٹری تعلیم رزاق ندیم نے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلزہائی سکول چمن کوٹ کی کارکرعدگی کو سراہا اور صدرمعلمہ سمیت سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔سیکرٹری تعلیم نے ریٹائرہونے والی 3 معلمات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو محکمہ طرف سے شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر صدر تقریب صدر معلمہ ناصرہ حمید نے مہمانوں سمیت تقریب کے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ثمرہ عباسی اور میمونہ عباسی نے انجام دیئے،پروگرام میں حصہ لینے والی معلمات اور طالبات میں جویریہ مشتاق،نایاب بشارت،حمنہ حفیظ،حمنہ عنایت،علشبہ،عائشہ حفیظ،ظل ہما،ام سحر،بسمہ،عائشہ شاہد،ماہ نور،اریشہ،وریشہ،حیا،ردا نور،عاصمہ،اوج،ہراب،رباب،مریم،حراب خالد،عنایہ عبدالمتین،نازیہ عباسی،معراج شبیر،حراب خالد،اوج بشارت،کنزہ آفرین،کرن ظہیر،عائشہ حفیظ،ہدیٰ عارف،عائشہ عمران،ولیخہ شباب،علیخہ امتیاز،آمنہ امتیاز،انشہ خلیق،ایمان لیاقت،فجرشیراز اور دیگرشامل تھیں۔پروگرام میں پوزیشن ہولڈرطالبات کو مہمانوں نے انعامات سے نوازا۔