سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ایک اور نہتے نوجوان کو شہید کردیا گیاکشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں ایک اور نوجوان کوشہید کردیا۔بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران عمران بشیر کو ان کے گھر سے بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا تھا۔ عمران بشیر کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں شہید کردیا گیا۔ شوپیاں اور نواحی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل ہے اور لوگوں کو زبردستی گھروں میں محصور کردیا گیا ہے۔