رنگلہ (نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی ایک نظریے اور فکر کا نام ہے جماعت اسلامی خدمت خلق کے لیے سر فہرست ہے سیلاب ہو زلزلہ ہو جماعت اسلامی نے جو کردار ادا کیا دنیا اس کی معترف ہے قیادت کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے عوام اعتماد کرے مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی رنگلہ کے امیر وامیدوار ضلع کونسل راجہ فاروق ایوب نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہم آزادکشمیر وپاکستان میں نظام کی درستگی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں اور فرض سمجھ کر یہ کردار ادا کرتے رہیں گے ملکی نظام کی درستگی ہو کشمیر ایشو ہو کہیں ظلم وناانصافی کا بازار گرم ہو جماعت اسلامی نے آواز بلند کی راجہ فاروق ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے یہاں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔تین دہائیوں تک موثر بلدیاتی نظام نہ ہونےکی وجہ سح مسائل کے انبھار لگ گے ہیں ہمیں موقع ملا تو نہ صرف ہم تعمیروترقی کریں بلکہ اختیارات کے دائرے میں رہ کر نظام کو درست کریں گے ۔اس موقع ہر راجہ فاروق ایوب خان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی رنگلہ راجہ تاج افسر رہنما جماعت اسلامی راجہ عبدالقیوم خان راجہ امداد حسین اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے