شارجہ (راجہ طارق )دوبئی میں مقیم سیاسی و سماجی رہنما راجہ مدثر حیات خان نے کہا ہے کہ یونین کونسل ملوٹ سےراجہ سہراب ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ کونسلر اور وارڈ چلندراٹ سے راجہ محمد صغیر خان کو لولکل کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد اہلیان چلندراٹ نے بہترین نمائندے منتخب کر کے علاقے میں تعمیر و ترقی کی امید پیدا کر دی راجہ سہراب ایڈووکیٹ بہترین سیاسی ورکر ہیں عوام کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ہمیشہ لوگوں کی خدمت میں رہے عوام کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں راجہ محمد صغیر خان اچھی شہرت رکھنے والے اور ملسنار انسان ہیں اپنی زندگی کے چالئس سال تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے دوران سروس ایمانداری اوردیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے سینکڑوں کی تعداد میں ان کے طالب علم آج اعلی منصب پر فائز ہیں تدریسی شعبے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر عوام کی خدمت میں اترے ہیں یہ اہلیان چلندراٹ کی خوش قسمتی ہے کہ انہوں نے دو بہترین ایماندار اور پڑے لکھے نمائندے منتخب کیے جو گاوں چلبدراٹ اور یونین کونسل ملوٹ کی تعمیر و ترقی میں بہترین معاون ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بتیس سال بلدیاتی الیکشن کروا کر حقیقی طور نچلی سطح پر جمہوریت کا پودہ لگایا ہے اقتدار کو عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل کرنا موجودہ حکومت خاص کر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی بڑی کامیابی ہے اب گاوں گاوں وارڈ وارڈ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوگے پہچلے ستر سال سے ہمارا حلقہ بنیادی ضرورتوں سے محروم رہا اسپتال سکول کالج سڑکوں کی حالت زار ناقابل بیان ہے موجودہ بلدیاتی الیکشن کے امید پیدا ہوئی ہے کہ اب عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملیں گے اور لوگوں میں خوشحالی آے گی انہوں نے نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ سہراب ایڈووکیٹ اور لوکل کونسلر راجہ محمد صغیر خان سے امید ظاہر کی کہ وہ بلا تخصیص اور تمام تر سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بنیادی کردار ادا کریں گے