راجہ عبدالجبار ‘سید وقار گریزی ن لیگ آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر نامزد‘نوٹیفکیشن جاری

یو اے ای (بیورورپورٹ)راجہ عبدالجبار ‘سید وقار حسین گردیزی ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر نامزد‘نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے دبئی سے راجہ عبدالجبار اور سید وقار حسین گردیزی کو ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ممبر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مسلم لیگ ن یو اے ای راجہ عبدالجبار اور سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یو اے ای سید وقار حسین گردیزی نے اپنے مشترکہ بیان میں قیادت کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں بطور مرکزی ممبر مجلس عاملہ ذمہ داری سونپی گئی ہے انشاءاللہ بھرپور کوشش ہوگی پارٹی منشور کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھائیںانہونے کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر ‘سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آذادکشمیر چوہدری طارق فاروق ‘سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ مشتاق مہناس اور دیگر تمام پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں

Comments (0)
Add Comment