مودی کی نظریں آزادکشمیر پر ہیں جتنا زور لگا لے ایک انچ زمین بھی نہیں دینگے‘فاروق حیدر

ہٹیاں بالا۔(اسرار ہمدانی سے)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مودی کی نظریں آزادکشمیر پر ہیں لیکن ہندوستان چاہے جتنا زور لگا لے ایک انچ زمین بھی نہیں لے سکتا اگر ہندوستان نے ایسی نا پاک کوشش کی تو پاک فوج کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے دلیر عوام بزدل ہندوستانی فوج کی وہ درگت بنائیں گے انکی کئی نسلیں یاد رکھیں گی، ہمیں سوشل میڈیا پر ہندوستانی پروپیگنڈے کو ناکام بنانا ہے اب جنگ کے میدان تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ایل او سی پر بسنے والے عوام نے ہر محاذ پر پہرہ دینا ہے آرمی چیف کی جانب سے کشمیر پر دوٹوک اصولی موقف اپنانا کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزا بات ہے سیز فائر لائن پر تو ہمارے بہادر جوان موجود ہیں لیکن ہندوستان سوشل میڈیا،آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور وسائل استعمال کرکہ آزادکشمیر کے اندر لوگوں کو اپنے چال میں پھنسانے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کو کامیابی نہیں ملے گی اس کا بھی منظم انداز میں مقابلہ کرنا ہوگا مودی حکومت نے تسلیم کیا کہ اس نے دہشتگردی کے ذریعے بیس سے زائد شہریوں کو پاکستان، آزادکشمیر میں قتل کیا اس دہشتگردی پر ہندوستان کے خلاف سفارتی سطح پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام نے جدوجہد آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کوئی فراموش نہیں کرسکتا لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لیے میرے بس میں جو کچھ ہوا کرونگا پہلے بھی سارے آزادکشمیر بالخصوص لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں میں مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے پاکستان میں مسلم لیگ کی قیادت محمد نوازشریف کے سنبھالنے سے جماعت نہ قابل شکست قوت بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرول چکوٹھی،چناری کے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف مقامات پر تعمیراتی منصوبہ جات کے سنگ بنیاد،جاری منصوبہ جات پر کام کے جائزہ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رہنما مرزا آصف مغل،چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان، ممبران ضلع کونسل جہلم ویلی شیخ صادق،راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ، راجہ انور حسین ایڈووکیٹ، راجہ نثارعلی ترک،خالد میر، راجہ قاصد،شیخ عزیز،شیخ محمد اشرف،حاجی محمود،نمبردار نذیر حسین،نمبردار محمد شفیع،راجہ حمید،شیخ رفیق،شیخ طلال سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سراں، چناری اور چکوٹھی کے مختلف مقامات پر شیخ عزیز کی عیادت،ممبر ضلع کونسل سراں راجہ انور کے ماموں، راجہ قاصد کی تائی محترمہ،ملک بشیر مرحوم، شیخ عمر دین کے عزیز،ماسٹر اصغر کے جوان سال فرزند،ملک ساجد کی ہمشیرہ،ملک کبیر کی اہلیہ، خواجہ امتیاز کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبر و جمیل کی دعا کی، جب سابق وزیراعظم چکوٹھی ناگنی پہنچے تو عوام علاقہ،نوجوانوں نے پرجوش نعرے بازی اور آتش بازی سے ان کا بھرپور استقبال کیا، سابق وزیراعظم نے اپنے ایم ایل اے فنڈ اور دیگر مدات سے مختلف پراجیکٹس کا بھی اعلان کیا جبکہ درجنوں سرکردہ شخصیات نے واپس مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی اعلان کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ 1985ء سے اس حلقے سے سیاست کررہا ہوں سب سے پہلے پسماندہ ترین علاقوں میں پراجیکٹس دیے عوامی ضروریات کو ترجیح دی، لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام نے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ قربانیاں دیں آج مقبوضہ کشمیر میں گھٹن کا ماحول ہے مودی ہندوستان کے مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف کھل کر سامنے آگیا ہے لیکن یہی انتہا پسندی ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بنیاد بنے گی وہ اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں اقدامات اٹھا رہا ہے لیکن کشمیریوں نے نا پہلے طاقت،وسائل اور جبر کے آگے ہار مانی نا آگے مانیں گے وقتی طور پر سنگینوں کے ساے تلے کچھ دیر خاموشی ہوئی بھی تو یہ دیرپا ثابت نہیں ہوگی کشمیریوں نے آزادی اور رائے شماری کے لیے ایک پوری نسل قربان کر دی اپنے جان،مال، عزت و آبرو اور عصمتیں تک قربان کیں اب یہ تحریک نئی نسل کو منتقل ہوچکی ہے اب دنیا کی کوئی طاقت اسے دبا نہیں سکتی ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ حالات ہم سے ہمارے کردار کو بھرپور انداز میں ادا کرنے کا تقاضا کرتے ہیں جس کے لیے ہمیں اپنے حصے سے بڑھکر کام کرنے کی ضرورت ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک پروفیشنل سولجر ہیں وہ ہندوستانی چالوں کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں ان پر پورا اعتماد اور بھروسہ ہے ان کے تسلسل سے بیانات کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہیں جماعت کی صدارت سنبھالنے سے جماعت مزید متحرک ہوگی مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اب نوازشریف کی قیادت میں معاشی اقتصادی طور پر مشکلات سے نکالنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے نام پر جو معاشرتی تباہی لائی گئی اس کو بھی درست مسلم لیگ ن ہی کریگی۔۔۔۔

Comments (0)
Add Comment