معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہد اختر کا یونین کونسل جنوبی غربی پاچھیوٹ پر عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

دوبئی (آن لائن ) ضلع پونچھ کی سب سے بڑی یونین کونسل جنوبی غربی پاچھوٹ کے متعلق عدالتی فیصلے کا عوام علاقہ سمیت اوورسیز کمیونٹی خیر مقدم کیا ہے ، جنوبی اور غربی پاچھوٹ ایک پٹی پر جغرافیائی طور پر ایک ہے اور ایک پسماندہ علاقہ ہے جبکہ عوام کے اس دیرینہ مسئلہ جسکی تقسیم ناگزیر تھی اس فیصلے پر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس حد بندی میں اپنا کردار ادا کیا ہے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت شاہد اختر نے دوستوں کے ہمراہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اخباری بیان میں کیا ہے کہ جنوبی پاچھوٹ آج تک اتنی بڑی آبادی میں ایک فرسٹ ایڈ ہے پورے علاقے کی صحت کی سہولیات کے لیے ناکافی ہی نہیں بلکے نا ہونے کے برابر ہے جبکہ شرقی کی طرف رولر ہیلتھ سینٹر اور بیسک ہیلتھ یونٹ BHUموجود ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں پسماندہ ترین علاقہ رکھا گیا ہے ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بیلٹ سے ایک لمبے عرصے سے علیحدہ یونین کونسل کا مطالبہ موجود تھا جو اس دفعہ پورا کیا گیا ہے شاہد اختر نے مزید کہا ہے کہ یونین کونسل پاچھوٹ کا شمار بڑی یونین کونسلوں میں ہوتا ہے جس کی تقسیم ناگزیر تھی جو اداروں نے اپنی دلچسپی سے عوام کے دیرینہ مسئلے کا حل کر کے اپنی زمہ داری کا ثبوت دیا ہے اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنا جنوبی اور غربی پاچھوٹ کے ساتھ دشمنی سمجھا جائے گا جبکہ جنوبی اور غربی پاچھوٹ ایک پسماندہ اور ایک پٹی پر جغرافیائی طور پر ایک ساتھ ہے عوام علاقہ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں لہذا تمام سیاسی کارکنوں سے یہ اپیل ہے کہ اس کی حمایت کی جائے تاکے اس مرحلے کی تکمیل کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس یونین کونسل کی حلقہ بندی کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام سیاسی زعماء کرام اور نوجوانوں کا جاندار کردار ہے جو قابل تحسین ہے۔۔۔۔۔۔

Comments (0)
Add Comment