مسلم کانفرنس ریاستی جماعت کو ایک مرتبہ پھر ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے‘عثمان عتیق

دبئ (نمائندہ خصوصی )مسلم کانفرنس ریاستی جماعت کو ایک مرتبہ پھر ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔ آزاد کشمیر کی تقسیم میں صرف مسلم کانفرنس رکاوٹ ہے۔ ن لیگ ۔ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی پارٹی اپنے قائدین اور مرکزی فیصلوں کے اگےآواز نہیں اٹھا سکتے ۔ فاروق حیدر عورتوں کی طرح رونا جانتے ہیں کشمیری قوم کے لئے کچھ نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سا بق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے فرزند سردار عثمان عتیق نے مسلم کانفرس یواےای کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس سے بے وفائی اور غداری کرنے والوں کا حال قوم دیکھ رہی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ بہت جلد مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی از سر نو کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی کے مقامی ہوٹل میں مسلم کانفرس یو اے ای کی جانب سے سابق مشیر حکومت ملک کرامت حسین کی صدارت میں ایک مشاورتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رہنما مسلم کانفرنس ممبر مجلس عاملہ راجہ شہباز، مرکزی رہنما سابق کوآرڈینٹر رہنما مسلم کانفرنس قاضی ظفر سابق صدر مسلم کانفرنس یواے ای چوہدری سکندر۔ مرکزی رہنما حاجی لعل محمد ،راجہ اظہر فاروق ،سردار ارشد ۔ راجہ شجاعت صابر۔ راجہ ظفر حیات۔ سردار آصف۔ اشفاق مغل۔ سردار ثاقب عباسی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ممبر مجلس عاملہ راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اوورسیز میں اتحاد و اتفاق سے رہ کر جماعت کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ضرورت یے ان کا مزید کہنا تھا مجائد اوول سردار عبدالقیوم خان ریاست کے بڑے آدمی تھے اور سیاست میں یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے راجہ شہباز نے سردار عثمان عتیق کو دبئ آمد پر خوش آمدید کہا جماعت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین کہا پروگرام کے اختتام پر سابق مشیر حکومت ملک کرامت حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment