شارجہ (نمائندہ خصوصی)یو اے ای میں مقیم یونین کونسل چوڑ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنما راجہ عاشق خان راجہ طاہر خورشید راجہ منیر خان راجہ طارق راجہ آصف رشید و دیگر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن وارڈ ارجہ چھچھری سے راجہ نذر محمد خان تمام قبائل کے مشترکہ امیدوار ہوں گے اور بھاری اکثریت سے ان کو کامیاب کرائیں گے راجہ نذر محمد خان دیانتدار بااخلاق اور اعلی تعلیم یافتہ شخص ہیں وہ گاوں کے لوگوں کے مسائل کو انتہائئ اچھی طرح سمجھتے ہیں چھچھری جہالہ اور گرد و نوا کے لوگ راجہ نذر کے کردار سے باخوبی واقف ہیں وہ انتہائی ملنسار اور ہمدرد انسان ہیں انکی کامیابی میں ہم سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے وراڈ ارجہ چھچھری سے راجہ نذر محمد خان بھاری اکثریت سے جیتیں گے چھچھری جہالہ کے تمام قبائل اس حوالے سے راجہ نذر محمد خان کی نامزدگی پر متفق ہیں اور ان کے لیے جلد بھرپور الیکشن مہم کے لیے بھی گھر گھر جایئں گے انہوں نے کہا کہ راجہ نذر محمد خان آزاد امید وار کے طور پر میدان میں اتریں گے یہی وجہ ہے کہ جہالہ چھچھری سے تمام قبائل نے انکی نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوے انکی بھرپور حمائت کا اعلان کیا ہے انہوں نے ارجہ جہالہ چھچھری کے عوام علاقہ سے بھر پور اپیل کی کہ بلدیاتی الیکشن میں راجہ نذر محمد خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ایک بہترین اور مخلص قیادت کا انتخاب کریں