یو اے ای (بیورورپورٹ)جموں کشمیر پیپلزپارٹی یو اے ای کے رہنما شاہد رزاق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے ایڈھاک ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر کے میرٹ اور پڑھے لکھے طبقے کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ھے ان میں اکثریت ان لوگوں کی ھے جو سیاسی طور کے کسی کے منظور نظر لوگ ھیں یا ان سے پیسے لیکر بھرتی کیا گیا ھے یا اقرباپروری والے لوگ ھیں جو بڑی بڑی کرسیوں پہ بیٹھنے والے افسروں کی منظور نظر یا رشتہ دار ھیں جبکہ اس سارے عمل کے لیے آذاد کشمیر میں پبلک سروس کمشن قائم ھے جو ان اسامیوں پہ ایک مکمل ضابطہ اخلاق کے اندھر امتحاں میں کامیاب لوگوں کو بھرتی کرے لیکن ستم ظریفی ھے ایسا نہیں ھوا لیکن یاد رھے اسی طرع کا ایک عمل سردار عبدالقوم خان کے دور حکومت میں عتیق کمشن نے 486 اپنے سیاسی لوگوں کو بھرتی کیا تھا جس کے لیے سردار خالد ابراھیم نےاسمبلی کے اندھر آواز اٹھائی مگر اکیلا ھونے کی وجہ سے انکی بات نہیں سنی گئی تو سردار خالد ابراھیم استفی دے کر اسمبلی سے باھر اگے اور عدالت میں کیس کردیا کے یہ ایک غیر آئینی غیر قانونی کام ھے اور غریب کے بچے کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ھے اس کو میں نہیں ھونے دونگا پھر اللہ نے انکو کامیابی دیاس وقت سارے ملازمین عدالت نے برطرف کے تھے اج پھر تنویر الیاس نے ایسا ھی اقدام کیا ھے تو جمو کشمیر پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے اس عمل کی مزمت کی اور حکومت کو خبردار کیا کے نوٹس واپس لیکر پی ایس کے کے تحت لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں ورنہ یہ بات اسمبلی کے اندھر آٹھائیں گے اور نوٹیفکشن واپس کروائیں گے اگر بات نہ سنی گئی تو بات عدالت میں اور عوام کی عدالت تک لیکر جائیں گے مگر پڑھے لکھے نوجوانوں کے حقوق پہ شب خون نہیں مارنے دیں گے