رنگلہ(راجہ عثمان سلیمان )راولپنڈی میں صدام کا اندوناک قتل قابل مذمت ہے۔آٸے روز کشمیریوں کاقتل باعث تشویش ہے۔صدام کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جاۓ۔ حکومت آزاد کشمیر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت فوری نوٹس لے کر قاتلوں کو گرقتار کر کےکیفر کردار تک پہنچاۓ۔سابق امیدواراسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ غربی باغ راجہ فیصل آزاد۔راولپنڈی میں دھیرکوٹ کی رہاٸشی صدام کا ظالمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔راولپنڈ ی میں آۓ روز کشمیری نوجوانوں کاظالمانہ قتل باعث تشویش ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں کشمیریوں کی بڑی تعداد روزگار سے منسلک ہے لیکن کچھ عرصے سے بے گناہ نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا جوقابل مذمت ہے۔صدام وہاں محنت مزدوری کر کے گھر والوں کی کفالت کر رہا تھا لیکن اس کو بھی بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن غربی باغ راجہ فیصل آزاد نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔حکومت آزاد کشمیر کو اس حوالے سے آواز اٹھانی چاہیے۔ہم وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صدام کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوۓ قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلواٸیں۔