پشاور واقعہ انتہائی قابل مذمت اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے سردار ذوالفقار

کراچی (راجہ عثمان سلیمان)پشاور واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے ۔دہشت گردوں کی اس گھناونی کاروائی میں ضرور دشمن ممالک کا ہاتھ ہوگا ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں اور ملک کو دہشت گردی کے اس ناسور سے جان چھڑایں ۔پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزررہا ماضی کی حکومت کی غلطی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں امید ہے مخلوط حکومت ملک کو اس بھنور سے نکالنے میں کامیاب ہوجاے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو دہشت گردی سے ہونے والے نقصانات کا احساس ہے کیوں اسی دہشت گردی کی بھینٹ ہماری قائد بے نظیر بھٹو اور پارٹی کے سینکڑوں کارکنان شکار ہوچکے ہیں ۔پشاور میں معصوم نمازیوں پر حملہ کرنا دشمن کی بزدلی ہے دہشت گردی کے ایسے واقعات قابل مذمت ومرمت ہیں ۔حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس واقعہ کے پیچھے گھناونے چہروں کو بے نقاب کرے ایسے واقعہ قابل فکر ہیں ۔اس وقت ملک مشکل دور سے گزر رہا تمام سیاسی جماعتوں اداروں اور قوم نے ملک کر اس ملک کے لیے کام کریں کیوں کہ سیاست کا وقت ہمارے پاس بہت ہے ۔اس وقت ملک میں معاشی مسائل کی وجہ ماضی کی حکومت ہے جس نے ملک کو بحرانوں کے بھنور میں ڈالا اس مشکل وقت میں پاکستان حکومت مشکل فیصلے کرنے پر مجبور ہے اور یہ مشکل فیصلے ملک کے۔مفاد میں ہیں ۔سردار ذوالفقار کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب ایک بار پھر ملک ترقی کی راہوں میں ہوگا عمران خان اور انکی جماعت نے اپنی کرسی واقتدار کے لیے ملک کو داو میں لگادیا ہے وہ چاہتے ہیں ہماری سیاست ہوکرسی ہو لیکن ملک ہوگا تو سب کچھ ہوگا