عالمی برداری کشمیریوں پرہونے والے مظالم ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے‘ سردار ذوالفقار علی

کراچی(لیڈنگ نیوز)کشمیر یوں پر ریاستی مظالم ختم ہونے چاہیے۔کشمیریوں کو انکا پیداٸشی حق،حق خود ارادیت دیٸے بغیر خطے میں امن نا ممکن ہے ۔عالمی برداری کشمیریوں پرہونٕے والے مظالم ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔پاکستانی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور قانونی حمایت جاری رکھے گٸی۔ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کے خلاف اور ان سے یکجہتی کے لیے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سندھ زون و کراچی ڈویژن کے زیراہتمام کراچی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جاۓگا جس میں پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی،کراچی ڈویژن کے صدر صوباٸی وزیر سعید غنی،معاون خصوصی وزیراعلی سندھ ایم ایل اے آزاد کشمیر اسمبلی عامر عبدالغفار لون ،قاضی محمد بشیر ایڈوکیٹ پیلپزلاٸرز ونگ کراچی ڈویژن اور دیگر مرکزی صوباٸی وڈویژنل عہدیداران خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب فرماٸیں گے ان خیالات کا اظہار صدر پی پی پی آزاد کشمیر سندھ زون سردار ذوالفقار علی نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم نا قابل قبول ہیں ان مظالم کو بند ہونا چاہیے۔خطہ میں امن کے لیےمسٸلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جاٸے گا جس میں مرکزی قیادت شریک ہو کر بھارت کےمظالم کو بےنقاب کیا جاۓ گا اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا جاۓ گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہنےکا عزم کیاجاتا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے مسٸلے کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاٸی زوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لیے ایک ہزار سال لڑنے کا اعلان کیا تھا۔حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور قانونی حمایت جاری رکھے گی۔