باغ آزاد کشمیر (نمائندہ خصوصی)کشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ساتویں کل کشمیر تقریری مقابلہ کا انعقاد دیوان عزیز ہوٹل باغ میں ہواجس میں آزاد کشمیر بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے تیس سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی جوائنٹ سیکرٹری ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر اشتیاق احمد تھے جبکہ صدارت پرنسپل پرل ویلی اینڈ کالج باغ زبیر حسن زبیری نے کی ججز کے فرائض ریحان عباسی ٫جنید ممتاز اور حمزہ سلیم کیانی نے سرانجام دیے دیگر مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر ویژن سکول سسٹم راولاکوٹ عابد خان ٫سردار اشعر شجاع ایڈوکیٹ٫ رانا سجاد٫ علی رضوان خواجہ٫ ہدایت اللہ ٫حماد خالد ٫ماجد راہی سید وجاہت حسین گردیزی ٫پرنسپل ویژن سکول سسٹم راولاکوٹ شائستہ سرور٫٫الاقصی ٹرسٹ ہجیرہ کے ممبران ٫کشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے عہدیداران جن میں صدر ثمینہ طاہر کیانی٫ وائس پریزیڈنٹ مظہر سلطان٫ جنرل سیکرٹری احتشام جمیل٫ کوآرڈینیٹر سید انیس جعفری٫ میڈیا کوآرڈینیٹر خاور عزیز شامل تھے
جونیئر گٹیگری میں کیڈٹ کالج مظفرآباد کے طالبعلم عبدالوہاب نے پہلی پوزیشن جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن ویژن سکول سسٹم
راولاکوٹ کی طالبات محراب مرتضی اور ارفع اظہر نے حاصل کی سینئر کٹیگری میں ماڈل سائنس کالج باغ کے طالبہ عائشہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی طالب علم ہادی عباسی جبکہ تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف پونچھ کی طالبہ علشبہ رحیم نے حاصل کی مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ طلبہ وطالبات نے بہترین تقاریر کیں ہیں اور ان کے درمیان مثبت مقابلے کا رجحان دیکھنے کو ملا انہوں نے کشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ کشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی مستقبل میں بھی طلبہ وطالبات کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہے گی آخر میں مقابلے میں حصہ لینے والے تمام مقررین میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ پوزیشن ہولڈر اور مہمان گرامی کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیےگئے صدر ثمینہ طاہر نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلع باغ کی کیبنٹ نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے صدر فیضان شوکت وائس پریزیڈنٹ امرت صبا جنرل سیکرٹری ابرش عباسی کوآرڈینیٹر سیدہ سحروش صداقت کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی پریس سے آر ایس ٹی وی مظفرآباد کی ٹیم اور نمائندہ کے ڈی آئی نیوز عاصمہ ذوالفقار نے شرکت کیسٹیج سیکرٹری کے فرائض احتشام جمیل اور امرت صبا نے سرانجام دیے