کراچی (لیڈنگ نیوز ) انجمن فلاح و بہبود چترہ ٹوپی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد جس میں تنظیم کی سالانہ کارگردگی رہورٹ پیش کی گی۔تقریب کی صدارت انجمن کے صدر قاری عاشق اور سابق صدر رشید صاحب نے کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر اعزازی ممبر انجمن فلاح و بہبود چترہ ٹوپی سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون۔ سردار شیراز خان تھےاس موقع پر سیکرٹری جنرل انجمن فلاح و بہبود چترہ ٹوپی سردار صغیر خان نے انجمن کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوے بتایا گیا کہ انجمن نے ایک سال میں 4445000 فلاحی کاموں میں خرچ کیے گئے جس می۔ سیلاب متاثرین اور دیگر غریب ونادار لوگوں کی مدد کی گئ ہم اس خدمت خلق میں حصہ لینے والے تمام ڈونرز کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کار خیر میں ہماری مدد کی اس موقع مہمان خصوصی سردار شیراز خان نے انجمن کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کے عطیے کا اعلان کیا اور فلاح انسانیت کے اس جذبے کو سراہا اور کہا کہ اگر دیکھا جاے تو انسان اور پھر مسلمان کا اس دنیا میں انے کا مقصد ہی یہی ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کرے ۔بہترین خدمات پر انجمن فلاح چترہ ٹوپی کی تمان ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ہم حسب توفیق آپ کے ساتھ تعاون کی کوشش کرتے رہیں گے ۔تقریب میں پاکستان کی معروف جرنلسٹ اینکر پرسن ۔ثناء بچّہ نے بھی شرکت کی اس موقع انہوں نے انجمن کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ انتظامیہ کے حوالے کیا ۔جس پر انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع ثنا بچہ نے خدمت خلق کے اس جذبے کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔اس موقع پر کراچی میں میں رہنے والے کشمیریوں کے معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ان میں سابق امیدوار اسمبلی ثراج فاؤنڈیشن کے چیئرمین رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیرجناب چوہدری ثمر سراج ۔ سردار فاضل صدر پگھر ویلفیئر ایسوسی ایشن سیکرٹری جنرل راجپوت ویلفیئر راجہ محمد نیاز معروف سماجی رہنما راجہ محمد آفتاب خان ہائی کورٹ بار کے سکریٹری جنرل عامر نواز وڑایج ۔ سردار نزاکت معروف سیاسی شخصیت ۔ جے کے اہل ایف سندھ زون کے صدر سردار الطاف ۔ صدر سدھنوتی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن ۔ سردار فاروق محمود۔ ماسٹر سردار سلطان محمد ۔ سردار ارشاد بابر فاؤنڈیشن کے چیئرمین بابر سمیت کثیر تعداد میں مہمانوں اور ڈونرز نے شرکت کی انجمن کی ۔اس موقع پر مقررین نے انجمن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انجمن فلاح و بہبود چترہ ٹوپی کو خطیر رقم کا عطیہ دیا 632600 (چھ لاکھ بتیس چھ سو روپے) ہوئی ۔اس کے علاؤہ ایک ڈیڈ باڈی دو آئر ٹکٹ اور جملہِ اخراجات کراچی سے کشمیر بابر عباسی نے اعلان کیا ھے۔ اس موقع پر انتظامیہ انجمن فلاح و بہبود چترہ ٹوپی نے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور تقریب میں شرکت پر مہمانوں کا۔شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار تمام دوستوں کے شکر گزار اور جو بھی جس طرح ہماری معاونت کررہا ہے ہم اس کے احسان مند ہی تقریب کے اختتام پر انجمن فلاح و بہبود چترہ ٹوپی کے صدر قاری عاشق نے دعاے خیر کروائی