حکومت نے کشمیر میں انقلابی کام کیے مستقبل صرف پی ٹی آئی کا ہے‘راجہ فاروق

رنگلہ(راجہ عثمان سلیمان)پی ٹی آٸی کو حکومت نے کشمیر میں کٸی انقلابی کام کیے مستقبل صرف پی ٹی آٸی کا ہے۔پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا جس پر صدر جماعت اور جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان کا شکر گزار ہوں۔ جو زمہ داری دی گٸی ہے کوشش کروں گا۔عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچاٸیں گے۔ راجہ محمد فاروق خان کو آرڈینیٹرسیاسی اور انتظامی امور ۔آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخی فیصلے کیے جن سےعام لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ صدر جماعت و وزیر اعظم تنویر الیاس اور سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان نے جماعت کو مضبوط بنانے کے لیے انتھک کو ششیں کیں۔جماعت کی طرف سے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا گیا ہےاس پر صدر جماعت اور جنرل سیکرٹری کا شکر گزار ہوں اور کو شش کروں گا کہ ان زمہ داریوں کو بھرپور اندازمیں پورا کروں ان خیالات کا اظہارکوآرڈینیٹرسیاسی و انتظامی امور تحریک انصاف یونین کونسل کٹکیر راجہ محمد فاروق خان نے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے یوم۔یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کا مدلل موقف پیش کیااس وقت کشمیر میں ہونے والے مظالم لمحہ فکریہ ہیں ۔انشااللہ عمران خان کا پیغام لے کر گھر گھر جاٸیں گے۔کشمیر کی حکومت کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کا عزم رکھتی ہے۔راجہ منصور خان ایک متحرک نوجوان لیڈر ہیں ان کی قیادت میں حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے کھاوڑہ کے لوگوں نے راجہ منصور خان کو مینڈیٹ دیا ہوتا تو اس وقت حالات اور ہوتے راجہ محمد فاروق خان کا مزید کہنا تھا یونین کونسل میں ملنے والی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کے لیے اپنی تمام توانیاں۔بروے کار لائیں گے