آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والوں نے ہاتھ اٹھا لیا

دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے یوتھ کونسلرز، لیڈیز کونسلرز اور کسان کونسلرز کا دہیرکوٹ کمیونٹی ہال میں حلف برداری کی تقریب ۔اسسٹنٹ کمشنر دہیرکوٹ یاسر آفتاب گردیزی نے نو منتخب ممبران سے حلف لیا ۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں نو منتخب ممبران کسان کونسلرز ، لیڈی کونسلرز ، یوتھ کونسلرز کے علاوہ تحصیل دار دہیرکوٹ ، دہیرکوٹ انتظامیہ ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، اور سیاسی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اس کے بعد پاکستان و کشمیر کا ترانی بجایا گیا ، جس کے بعد باقاعدہ حلف برداری کی تقریب ہوئی ، تمام منتخب ہونے والے امیدواران نے حلف لیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دہیرکوٹ سید یاسر آفتاب گردیزی نے کہا کہ انتخابات کا یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور انھوں نے نو منتخب کونسلرز کو مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور بالخصوص لوگوں کو جو معاشی مشکلات و مسائل ہیں ،معاشرتی نا ہمواریاں ہیں اس کے لیے یہ اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دہیرکوٹ یاسر آفتاب گردیزی ، تحصیل دار دہیرکوٹ سید ضمیر کاظمی ، پریس کلب کے صدر راجہ مہتاب اشرف، سیکرٹری ٹاؤن کمیٹی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔