پروفیسر عبدالحمید جامعہ پونچھ راولاکوٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے‘خدمات پر خراج تحسین

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے پروفیسر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مدت ملازمت مکمل ہونے پر جامعہ پونچھ سے ریٹائرڈ ہو گئےاس موقع پر یہاں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کای گیا جس میں مقررین نے ڈاکٹر عبدالحمید کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وائس چانسلر جامعہ پونچھ ڈاکٹر ذاکر یا ذاکر نے کہا کہ جامع پونچھ کیلئے ڈاکٹر عبدالحمید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی آپ جامعہ کے مختلف فیکلٹیز کے ڈین ‘خزانہ دار سمیت اہم شعبوں کے سربراہ رہے ہیں یوں جامعہ کی ترقی میں آپ کا کلیدی کردار رہا ہے عالمی کانفرنس کے انعقاد تعلیمی خدمات سمیت انتظامیہ عہدوں پر آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اڈاکٹر عبدالحمید نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ملازمین کے دورانے پر روشنی ڈالی اور رفقائے کار کے تعاون پر اظہار تشکر کیا انہوں نے کہا کہ اداروں کیلئے مضبوط بنیادوں کی فراہمی اور ان کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ انہیں اپنی ذات پر ترجیح دی جائے میں نے اس اصول کے تحت کامکرنے کی کوشش کی اور ہر موقع پر ادارے کے مفاد کو ہی مقدم رکھا اداروں میں کام کرنےو الے لوگ اور ادارے ایک دوسرے کیساتھ لازم وملزوم ہوتے ہیں اس لیے میں نے کسی فرد کے کیریئر پر کبھی کمپرومائز نہیں کیااس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف خان ‘ڈاکٹر امتیاز حسین ‘ڈاکٹر ناصر رحیم ‘ڈاکٹر ذوالفقار حسین کٹھو‘ڈاکٹر عبدالکاق ‘عدنان جاوید ‘محمد شمیم خان ‘وسیم احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا