ارجہ(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل چوڑ کے منتخب بلدیاتی نماہندگان کا پہلا بہ ضابطہ اجلاس چیرمین یونین کونسل چوڑ راجہ مدثر ارشاد کی زیر صدارت ارجہ فارسٹ رسٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں چیرمین ،واہس چیرمین ،وارڈ کونسلر ،یوتھ کونسلر اور لیڈی کونسلر نے شرکت کی اجلاس میں منتخب نماہندوں نے قرارداد کے ذریعہ حکومت سے مطالبہ کیا یونین کونسل چوڑ کے آفس اور متعلقہ سٹاف کے امور کو جلد از جلد یکساں کر کے یونین کونسل کے دفتر کے قیام کو جلد از جلد عمل میں لایا جاے ،جملہ سرکاری محکمہ جات سے مواثر تال میل قاہم کر کے عوامی مساہل کے ہر ممکن حل کے لیے اقدامات کیے جاہیں گے سیکر ٹری یونین کونسل اور حلقہ پٹواری ہفتہ وار ارجہ مرکز میں موجود ہوں گے جو یونین کونسل کے عوام کے متعلقہ معملات کی یکسوہی کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے یونین کونسل کی جملہ لنک روڈ پر اورلوڈنک کے مساہل اور ناجاہزفروشوں کے حوالے سے تھانہ پولیس ارجہ کے ذمہ داران کو ایک تحریری درخواست دے کر آگاہ کیا گیا اجلاس میں چیرمین ہونین کونسل راجہ مدثر ارشاد ،وارڈ کونسلر سردار سجاد سلیم ،وارڈ کونسلر راجہ عدنان لال ,چوہدری کلیم لطیف ایڈووکیٹ،وارڈ کونسلر چوہدری زمان ،یوتھ کونسلر تنویر سروراور لیڈی کونسلر نادیہ افضل نے شرکت کی جملہ منتخب نماہندگان نے یونین کونسل چوڑ کو مثالی یونین بنانے کا عزم کیا