سابق مشیر حکومت سردار شیراز خان کی انجمن فلاح وبہبود چترہ ٹوپی کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کا چیک تقسیم

کراچی (لیڈنگ نیوز)سابق مشیر حکومت وسیاسی سماجی شخصیات سردار شیراز خان نے انجمن فلاح وبہبود چترہ ٹوپی کے لیے اڑھائی لاکھ روپے کا چیک تنظیم کے جنرل۔سیکرٹری سردار صغیر خان اور ساتھیوں کے حوالہ کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری دولت صرف وہ ھے جو میں اللہ کی راہ میں خرچ کر دیا ۔ سردار شیرازفلاحی سرگرمیوں میں سردار شیراز خان نے جو حوصلہ افزائی اور خدمات ہماری تنظیم کے ساتھ کی ہیں انتظامیہ کھبی فراموش نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل انجمن فلاح وبہبود چترہ ٹوپی سردار صغیر نے کیا اس موقع پر وفد میں دیگر ساتھیوں نے بھی سردار شیراز کا شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر سردار شیراز خان کا مزید کہنا تھا کہ خدمت خلق ایک بڑا کام ہے اور اس کام میں لگے لوگ بھی قابل تعریف ہیں اور میں اس انجمن کےتمام ساتھیوں کو مبارک باد دیتا جو انسانیت کی خدمت کررہے اور اس جذبے کو اللہ سلامت رکھے سردار صغیر نے میڈیا کو بتایا کہ سردار شیراز خان کےتعاون کے مشکور ہیں اور انہوں نے اس رقم کا اعلان سالانہ ڈونر کانفرنس میں کیا تھا جو انہوں نے آج ہمیں دیا یہ رقم۔انشااللہ جلد مستحق لوگوں کو پہنچا دیں گے اور ان کی مدد کریں گے انجمن ایسے لوگوں کو کبھی نہیں بھلا سکتی