دبئی (بیورو رپورٹ )دبئی کی مشہور کاروباری شخصیت ساجد علی منہاس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باغ میں پرائیویٹ ڈاکٹروں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے جس سے ہم اورسیز کے خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں آج ایک بہت اہم موضع پہ ایک بات کرنا چاہتا ہوں آج میرا ساتھ ایسا ہوا ہے کل آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہو اور پہلے بھی ایسا ہی ہوتا رہا ہے میری وزیراعظم آزاد کشمیر سے گزارش ہے باغ کے اندر اور آزاد کشمیر کے اندر جو پرائیویٹ ڈاکٹروں نے جو ظلم شروع کیا ہوا ہے اور علاج کے نام پر کاروبار کا بازار گرم کر رکھا ہے پیسوں کے چکر میں کہیں غریب اور مجبور عورتوں کے آپریشن کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یا کسی کی جان چلی جاتی ہے اور پھر وہ اپنی اولاد سے محروم ہو جاتی ہے جب زیادہ مسئلہ ہو جاتا ہے تو پنڈی ریفر کر دیتے ہیں اور کہیں مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں باغ کی سرکار گہری نیند سوئی ہوئی ہے کوئی پوچھنے ولا نہیں ہے اگر صبع کے ٹائم سرکاری اسپتالوں میں جاؤ تو وہی ڈاکٹر آگے سے بولتے ہیں کہ شام کو میری کلینک پہ آ جانا وہاں پہ تمہارے مریض کا اچھا علاج ہو گا جب پرائیوٹ کلینک میں جاتے ہیں تو آگے سے سب سے پہلے یہی سننے کو ملتا ہے کہ آپ کی مریضہ کا بڑا آپریشن ہو گا وہ بھی صرف اور صرف پیسوں کے چکر میں جو لوگ الیکشن کی کمپین چلا رہے ہیں ان سے میری گزارش ہے کہ کبھی اس موضع پر بھی بات کریں خالی نعرے مارے سے تبدیلی نہیں آتی