پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نااہلی کیس،طاہرکھوکھر کی رٹ پردیوان غلام محی الدین جاوید بٹ، عاصم شریف، چوہدری ریاض شامل ہیں وکالت نامے پیش کردیئے،

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نااہلی کیس،طاہرکھوکھر کی رٹ پردیوان غلام محی الدین کے علاوہ تینوں ممبران جن میں جاوید بٹ، عاصم شریف، چوہدری ریاض شامل ہیں وکالت نامے پیش کردیئے، جواب کیلئے مہلت طلب، جب کہ دوسری جانب جعلی کشمیری ممبران اسمبلی کیخلاف 2 اور رٹ پٹیشن بھی دائیر، علی رضا شاہ اور ایک دوسرے پٹیشنر نے بھی عدالت العالیہ میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کی بنیاد پر ایم ایل اے منتخب ہونے والوں کو ڈس کوالیفائی کیا جائے۔ عدالت العالیہ نے تینوں رٹ پٹیشنزکو اکھٹے کرتے ہوئے 8جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ طاہرکھوکھر کی جانب سے معروف قانون دان شرافت میر اور عدنان احمد پیرزادہ ایڈووکیٹ جب کہ دیگر پٹیشنر کی جانب سے سید ذوالقرنین نقوی پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ثبوتوں کے ساتھ عدالت العالیہ آئے ہیں، جعلی مہاجر بن کر حقیقی مہاجرین کشمیر کے حقوق غصب کرنے والوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیاجائے گا اور وہ کشمیری مہاجرین کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مہاجرین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔