ریاض (نمائندہ خصوصی)حلقہ وسطی باغ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مشتاق مہناس کی کامیابی یقینی ہے عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن وفاق چاروں صوبوں کشمیر اور جی بی میں بھی حکومت بناے گی ۔مسلم لیگ ن کا آزادکشمیر میں۔بھی دور سنہری رہا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں تعمیر وترقی سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کےادوار میں ہوئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن راجہ معروف خان نےاپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا آزادکشمیر مسلم لیگ ن کو ایک سازش کےتحت انتخابات میں شکست دی گی نوازشریف کی محبت آج بھی عوام کے دلوں میں ہے جس کو کوئی نکال نہیں سکتا ۔راجہ مشتاق مہناس کی جیت حلقہ وسطی باغ کی جیت ہوگی سردار تنویر الیاس نے اس حلقہ کے ساتھ جو کیا وہ قابل افسوس عوام۔مشتاق مہناس کو اسمبلی میں پہنچا کر علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔اس وقت پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے شہباز شریف اور انکی ٹیم کی محنتوں سے یہ مشکل دور بھی جلد ختن ہوجاے گا ۔نوازشریف نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے صدا بلند کی جبکہ آزادکشمیر میں بھی تعمیر وترقی اور آزادحکومت کو بااختیار بنانے کے لیے کو اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں راجہ معروف خان کا کہنا تھا کہ راجہ مشتاق مہناس کہ فتح یقینی ہے اور اس فتح کو کوئی سازش شکست میں بدل نہیں سکتی